سموگ کے باوجود کوڑاکرکٹ کوآگ لگانا معمول،شہری بیمار
نارنگ منڈی( نمائندہ دنیا)سموگ کے گہرے اثرات کے باوجود شہرو گردونواح میں خلاف ورزیاں جاری ہیں، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن گیا۔۔۔
شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں،ریلوے سٹیشن سمیت دیگرمقامات پر کوڑا کرکٹ کوآگ لگادی جاتی ہے ،فصلوں کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں باقیات کو آگ لگانامعمول بن چکاہے۔