ایجوکیشن یونیورسٹی :دوروزہ تیسری عالمی کانفرنس اختتام پذیر
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام دو روزہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوانکیمسٹری میں نئے رجحانات اور تحقیق گزشتہ روز جامعہ کے مرکزی کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی۔۔۔
جس میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، چین، فرانس، شام، برازیل، چلی، یونان، نیدرلینڈ، بحرین، سعودی عرب اور پاکستان سے معروف سکالرز، محققین سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں درجنوں محققین اور سکالرز نے سائنسی علم اور اختراع کے رجحان میں اضافہ کے لئے اپنے مقالہ جات اور تجربات شیئر کئے ۔ علمی تبادلے اور تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بننے والی اس کانفرنس کے کلیدی نتائج میں ماحولیاتی مسائل خصوصاً سموگ کے ساتھ کیمسٹری میں مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کے حوالے سے اطلاقی تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مقررین نے کیمسٹری کے مختلف ذیلی شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر بھی سیرحاصل بحث کی تاکہ نظم وضبط میں تحقیق کے مستقبل کو تشکیل دیا جا سکے ۔