اینٹی وہیکل سٹاف: 10ماہ میں 2 ارب سے زائد کی ریکوری
لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی وہیکل سٹاف (اے وی ایل ایس) لاہور نے رواں سال کے 10 ماہ میں کارکردگی دکھاتے ہوئے گاڑیوں کے چوری اور سنیچنگ کے 10,826 مقدمات میں چالان مکمل کرکے 1,170 ملزمان کو جیل بھجوایا ہے۔
اے وی ایل ایس کی جانب سے 91 خطرناک گینگز کے 198 ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ 381 کاریں، 9,799 موٹرسائیکلز اور 522 دیگر گاڑیاں برآمد کی گئیں۔اینٹی وہیکل سٹاف نے 2 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری بھی کی ہے ۔ اس دوران 58 اشتہاری مجرمان سمیت 1,502 عادی و عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے کا عمل بغیر کسی رعایت کے جاری رہے گا۔