ڈرائیونگ لائسنس ، شہریوں کیلئے ڈی ایل موبائل وین کاآغاز

ڈرائیونگ لائسنس ، شہریوں کیلئے ڈی ایل موبائل وین کاآغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور آسانی کردی گئی، اب لائسنس بنانا مزید آسان ہوگیا۔ شہریوں کو سہولت دینے کے لیے ڈی ایل موبائل وین کی سہولت کا آغآز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ وین پورے شہر میں عوام کو سہولت فراہم کرے گی۔ یہ بات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اقبال دارا نے پاکستان چوک کے دورہ کے دوران موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایل برانچ اور آن لائن سسٹم کے بعد موبائل وین شروع کی، ایک اور موبائل وین تیار کر رہے ،اس طرح 2 وین ہو جائیں گی۔ موبائل وین سے لرنر، تجدید اور نان کمرشل لائسنس بنوا سکتے ہیں، یہی تمام سہولیات آن لائن سسٹم سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی کمپنی،دفتر یاادارہ درخواست پر وین بلا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں