پی ایچ اے کا لنگز آف لاہور کامنصوبہ شروع کرنیکافیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) سموگ کے موسم میں پی ایچ اے نے لنگز آف لاہور کے نام سے شجرکاری کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے سموگ کے تدارک اور فضا بہتر بنانے کے لئے چار سالوں میں پانچ لاکھ نئے درخت لگانے کا دعویٰ کیا،شہر میں گزشتہ ایک سال میں لگنے والے ایک لاکھ 85 ہزار درختوں کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، پی ایچ اے کی تشکیل کے بعد اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 درختوں کا ریکارڈ ایپلی کیشن پر اپ ڈیٹ ہوسکا ۔لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پی ایچ اے نے لاہور میں لنگز آف لاہور کے نام سے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، راوی کے دونوں طرف 8 سو ایکڑ پر شجر کاری کی جائیگی،ابتدائی طور پر بیس ایکڑ پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ وہ علاقے جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے ،پراجیکٹ میں انہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ۔لنگز آف لاہور میں مزید علاقے بھی شامل کیے جائینگے ۔