ٹرمپ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے فوری اقدام کریں :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقی وسطی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔
وہ اپنی وکٹری سپیچ میں کہہ چکے ہیں کہ جنگوں کا خاتمہ کریں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ جنگ بندی کے لئے عملاًکام کیا جائے ۔ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔