وقف پراپرٹی کرایہ کے تخمینہ کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کو حتمی ٹاسک
لاہور(سپیشل رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے محکمہ کی پراپرٹی کے کرایہ کا تخمینہ جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹرز کو حتمی ٹاسک سونپ دیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی لیز،بقایا جات کی ریکوری اور غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے احکامات جا ری کر دیئے ۔ چیئرمین نے ہیڈآفس میں ایڈمنسٹریٹر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کی آمدنی بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے اور پراپرٹیز کو محفوظ بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔