ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے شاہدرہ ہسپتال اور برکت پلی کٹ بند
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں شاہدرہ، راوی پل، امامیہ کالونی، برکت پلی اور بیگم کوٹ چوک کا دورہ کیا،چوکنگ پوائنٹس اور ایکسیڈنٹ ہاٹ سپاٹس کا جائزہ لیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے شاہدرہ ہسپتال اور برکت پلی کٹ کو بند کر ا دیا گیا۔کٹ بند نہ ہونے سے امامیہ کالونی پھاٹک کی ٹریفک متاثر ہورہی تھی۔