لیسکو :سنگل فیز میٹرز نایاب ، خراب سوالاکھ سے متجاوز

لیسکو :سنگل فیز میٹرز نایاب ، خراب سوالاکھ سے متجاوز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز نایاب خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیو کنکشنز کے لیے بھی صارفین خوار،لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا شارٹ فال مسلسل بڑھنے لگا،

ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے میٹرخراب ہونے پر ایوریج بلنگ کی جارہی ہے ،ایوریج کی مد میں صارفین کو اضافی بلنگ ہونے لگی۔ دریں اثنا سرائے مغل سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد خلیل اور میٹر ریڈر شکیل احمد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، اسی طرح شیر انوالہ گیٹ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد خالد اور میٹر ریڈر رانا محمد عمران کی 3سال کے لیے ترقی روک دی گئی جبکہ 3سال کے لیے تنخواہ میں کٹوتی بھی کردی گئی۔ادھر 24گھنٹوں کے دوران525ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ جن میں سے 173 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ33کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17کمرشل،3 زرعی اور 505 ڈومیسٹک تھے ۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو6لاکھ3ہزار750 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ40 لاکھ96ہزار 979روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں