تلونڈی:بیوٹی سیلون میں لاکھوں کا ڈاکہ
تلونڈی(نامہ نگار)ڈاکو بیوٹی سیلون سے لاکھوں روپے مالیتی 7 موبائل فونز اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
نجی بیوٹی سیلون میں محمدرضوان وغیرہ کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹا،بیوٹی سیلون میں گاہک جمع تھے ، شہرکے وسط میں ڈکیتی کی واردات پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے اور پولیس حکام سے سدباب کامطالبہ کیا ہے۔