ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لیے، 3 موٹرسائیکلیں چوری
قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل گڑھی چوک کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پر اپنی بیٹے کی دوائی لینے کے لیے جانے والے اسراراحمد سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، دولے والا گاؤں کے قریب ڈاکوؤں نے بگری کے رہائشی محمدنعیم سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا،بھلو سٹاپ کے نزدیک ڈاکوؤں نے مصطفی آباد کے رہائشی محمدابوبکر سے 35ہزار نقدی چھین لی، نادرا سنٹر پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے پھل والے ریڑھی بانوں ، رکشہ سوارمحمدناصر سے 40ہزار نقدی ، اُس کے ساتھی سے 17ہزار نقدی اور بیٹریاں چھین لیں، گوہڑ چک 8کے قریب ڈاکوؤں نے محمدافضل سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ بستی ونیکاں سے حاجی منظور کی موٹرسائیکل ، الہ آباد سے محمدتوسیف کی موٹرسائیکل، مرکزی مسجد کنگن پور سے محمداشرف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس ملزموں کی تلاش کیلئے مصروف کارروائی ہے۔