ایک ماہ میں 350 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی

ایک ماہ میں 350 افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، ایک ماہ میں 350 سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوچکے، جن میں سے متعدد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق 350سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو ئے ، جن میں سے شمس پورہ کے رہائشی اﷲ دتہ سمیت متعدد جان کی بازی ہار گئے ، شہریوں مہر اشتیاق جتالہ، ڈاکٹر شوکت علی، ذوالفقار احمد و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور سے آوارہ کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں