10ہزار کلو ملاوٹی مرچیں، رنگ ضبط، مالکان پر مقدمہ

10ہزار کلو ملاوٹی مرچیں، رنگ ضبط، مالکان پر مقدمہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ساندہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو ملاوٹی مرچیں اور رنگ ضبط کرکے 500 کلو ایکسپائر کیمیکلز اور فلیورز تلف کردیے اور مالکان پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ہلدی مرچ میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی، ناقص مصالحوں میں کیمیکلز اور ایکسپائر فلیورز ڈال کر مختلف ریسپیز مصالحے تیار کیے جا رہے تھے۔ تفصیلی رپورٹ کے لیے مصالحہ جات کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے، کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ یونٹ میں حشرات کی بہتات، زمین پر مرچوں کی پیکنگ اور سگریٹ کی باقیات پائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں