ایل ڈی اے جناح : باقی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل التوا کا شکار

ایل ڈی اے جناح : باقی اراضی ایکوائر کرنے کا عمل التوا کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کی تکمیل کے لیے پنجاب حکومت کا سہارا لینے میں اتھارٹی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، فنڈز کی قلت کے سبب پنجاب حکومت نے فنڈز دینے سے انکار کیا۔۔۔

 ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے تین ارب روپے کی رقم ادھار لینے کا ایجنڈا منظور نہ کیا، ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کی باقی ماندہ اراضی ایکوائر کرنے کا عمل التوا کا شکار ہوگیا، جناح سیکٹر کی باقی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے تین ارب روپے سافٹ لون کی استدعا کی گئی تھی، سکیم کے کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی فروخت سے رقم واپس کی جانی تھی، ایل ڈی اے سٹی سکیم کے لیے کل پچیس ہزار کنال اراضی ایکوائر کی جاچکی ہے، سکیم کی باقی اراضی ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور مالکان نے پیش نہ کی، ایل ڈی اے کو سکیم کا جناح سیکٹر مکمل کرنے کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کی ضرورت ہے، ایل ڈی اے کو جناح سیکٹر کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ،جناح سیکٹر کو مکمل کرنے کیلئے مزید 1503 کنال اراضی ایکوائر کرنا باقی ہے، پنجاب حکومت کے سافٹ لون سے جناح سیکٹر کی باقی اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں