کالجز میں مستقل سربراہوں کی تقرری کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کالجز میں مستقل سربراہوں کی تقرری کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سستی کی وجہ سے انٹرویو نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مستقل ریگولر پرنسپلز کی تقرری کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہے ۔درخواستوں پر لگے اعتراضات دور نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکروٹنی مکمل ہوئے پندرہ دن سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متاثرین کی درخواستیں سننی ہیں۔ پنجاب کے ساڑھے چار سو کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تقرری ہونی ہے۔