1ماہ : جنگلی حیات کے جرائم کی روک تھام کے دوران 162 چالان
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی جنگلی حیات کے جرائم کی بیخ کنی کیلئے جاری آپریشن کے دوران راولپنڈی ریجن نے۔۔۔
گزشتہ ماہ تیتر، بٹیر اور جنگلی خرگوش سمیت دیگر جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کی پاداش میں 162 ملزموں کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کرکے انہیں 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی و اٹک نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران تیتر، بٹیر اور جنگلی خرگوش سمیت دیگر جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور قبضہ جیسے جرائم کی پاداش میں وائلڈلائف ایکٹ مجریہ1974ء اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ مجریہ 2020 کے تحت 162 ملزمان کے چالان کئے اور کیس کمپاؤنڈ ہونے پر 154شکاریوں کو مبلغ 21 لاکھ 38 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ 8کیس مقامی عدالتوں کو بھیجے گئے جن میں عدالتوں نے ملزمان کو مبلغ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔