عوام پنجاب میں ہونیوالی ترقی کے معترف ہیں:حاجی نعیم

عوام پنجاب میں ہونیوالی ترقی کے معترف ہیں:حاجی نعیم

قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ضلعی چیئرمین حاجی محمدنعیم صفدرانصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف تمام شعبہ جات میں ریلیف دے کر کسانوں۔۔۔

 صنعت کاروں سمیت عوام میں خوشحالی پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہیں، تنقید کی پرواہ کیے بغیر نوازشریف کی ہدایت پر ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، پورے ملک کے عوام پنجاب میں ہونے والی ترقی کے معترف ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو اپنے پہلے ادوار کی طرح ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے لے کر جارہی ہے ، صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونے سے کاروبار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، عوام کے لیے بڑھتا ہوا ریلیف دیکھ کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھنے والوں کی گھبراہٹ بڑھتی جارہی ہے ،قصور کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے پورے شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیاجارہا ہے ،جبکہ جاری ترقیاتی کاموں کو شفاف طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں