اٹاری دربار میں ناجائز منگل بازار، تجاوزات کی بھرمار
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نشترٹاؤن کے علاقے اٹاری دربار میں ناجائز منگل بازار اور تجاوزات کی بھرمار ہو گئی۔
تفصیل کے مطابق اٹاری دربار مین روڈ کے اندر ناجائز منگل بازار قائم جبکہ نشتر ٹان انتظامیہ خاموش ہے ،منگل بازار لگنے سے بازارمیں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کو پیدل چلنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا اس منگل بازار میں ناقص اور ملاوٹی اشیا فروخت ہوتی ہیں،بازار میں خرید اری کرنے کے لئے آنے والی خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست ہے کہ اس ناجائز منگل بازار کو فوری بند کر ایا جائے۔