سنی تحریک شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام تاجدار صداقت ریلی

سنی تحریک شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام تاجدار صداقت ریلی

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان سنی تحریک شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام تاجدار صداقت ریلی انجن شیڈ تا شالیمار چوک تک نکالی گئی۔

شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے ، سیدنا صدیق اکبرؓ کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے لازوال خدمات ہیں ،آپ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا،خلافت سیدنا صدیق اکبرؓ دنیا میں امن وآشتی کی ضمانت ظلم سے نجات اور مظلوم کو انصاف دلانے کا بہترین نمونہ ہے ، حکمران خلفا راشدین کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات مل جائیگی۔ شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا اہلبیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ سے محبت ہی سیدھا راستہ ہے ۔ اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری، مہر اکمل نقشبندی، علامہ بلال گولڑوی، میاں قیصر، پروفیسرمیاں خلیل، بشارت جلالی، مولانا حافظ زاہد علی، محمد اسماعیل قادری، محمد نعیم سہروردی، راجہ محمد وقاص، محمد اویس، ملک محمد عمران، ملک ہارون سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں