شہید کانسٹیبل کی فیملی کو پسند کا گھر دلا دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی جانب سے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو انکی پسند کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شفیق احمد نے رواں سال جون میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رفیع قمر روڈ بہاولپور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، انکے لواحقین میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔