جنوری: شگاف زدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا فیصلہ

جنوری: شگاف زدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)بار بار شگاف زدہ ہونے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام سال 2025 میں شروع کیا جائے گا، بوسیدہ سیوریج لائن کیلئے ایک ارب 25 کروڑ 14 لاکھ، ڈیپازٹ ورک اور نئی سڑکوں کی تعمیر پر65 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 تفصیل کے مطابق جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر گزرنے والی سیوریج لائن پر پندرہ مرتبہ شگاف پڑ چکا ہے ،گزشتہ7سال کے دوران مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر ہر سال شگاف پڑنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ماضی میں واسا کا سیوریج لائن کا بڑا منصوبہ پنجاب حکومت نے ڈراپ کر دیا تھا،لائنوں کی تبدیلی کے لئے فنڈز نہ رکھے گئے ۔اب نئے سال کے آغاز میں لاہور کی بوسیدہ ترین سیوریج لائن کو شروع کرنے کا پلان بنا لیا گیا۔جنوری میں جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کی سیوریج لائن تبدیل کی جائے گی ،ٹینڈر 16 جنوری کو ایوارڈ کیا جائے گا،کام 25 جنوری سے شروع کر دیا جائے گا۔ سیوریج لائن تبدیل کرنے کے دوران کام کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو ازسرنو تعمیر کیا جائے گا ۔شوکت خانم سے اللہ ہو چوک جانے والی سروس لین پر سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں