ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کا کل سے احتجاج کا اعلان

ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کا کل سے احتجاج کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی (پی ایچ ایف ایم سی) کے ملازمین دیرینہ مسائل کے حل اور مطالبات کو پورا کرانے کیلئے خوار ہوگئے۔

 پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن باربار ہیلتھ کمپنی کے چکرلگانے کے باوجودبھی تاحال مطالبات پورے نہ کر ا سکی۔ملازمین نے آج 31دسمبر تک مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد جمیل کا کہنا تھا مطالبات منظور نہ ہونے پریکم جنوری سے آن لائن رپورٹنگ بند کردینگے ۔10جنوری کو رپورٹنگ کیساتھ آؤٹ ڈور،ایمرجنسی آن لائن سروسزبندکردینگے اور اگر مطالبات پھر بھی منظور نہ ہوئے تو 10جنوری کوپنجاب بھرمیں مکمل کام چھوڑہڑتال کردینگے ۔ان کا مزید کہنا تھا مطالبات منظورنہ کرنے پرآئندہ پولیومہم ،ٹریننگ اورپلان کی تیاری کابائیکاٹ کیاجائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بنیادی مراکزصحت کی نجکاری نہ کی جائے ، نکالے گئے ڈیلی ویجرزکوبحال کیاجائے ، ڈیلی ویجرز کوایک سال کا کنٹریکٹ لیٹردیاجائے اورتنخواہوں میں 25 فیصداضافہ رننگ بیس پر کیاجائے کیونکہ ہمیں حکومت کی اعلان کردہ ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے نہیں دی جارہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں