صارفین کو انورٹر پنکھے دینے کے منصوبہ میں پیشرفت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت کیلئے صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے میگا پراجیکٹ میں پیشرفت ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط ہے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لیسکو چیف اور نیکاکے درمیان معاہدہ ہو گا۔معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے ،انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا، دستاویزات کے مطابق پنکھے تبدیل کرنے کی وجہ سے سالانہ 5ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔