پی ایچ اے : لبرٹی گول چکر کی تزئین و آرائش کا منصوبہ

پی ایچ اے : لبرٹی گول چکر کی تزئین و آرائش کا منصوبہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عرصہ دراز سے نظر انداز لاہور کے لبرٹی گول چکر کی بھی سنی گئی، پی ایچ اے نے تزئین و آرائش کا پلان بنالیا۔ گول چکر کی خوبصورتی کیلئے تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا۔

ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر لبرٹی گول چکر پر بنی یادگار پر مرمتی کام کیا جارہا ہے ،مین شاہراہوں پر لگے غیر فعال فواروں کا مرمتی کام اور ان کو بحال کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا کہنا تھا  سرسبز اور خوبصورت لاہور کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی دن رات کوشاں ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر لاہور کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں