جنرل ہسپتال : مریضوں و ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے روزانہ کھلی کچہری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مریضوں، تیمارداروں کے علاوہ ہسپتال کے ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کے فوری حل کے لئے۔۔۔
پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے روزانہ کی بنیاد پر لاہور جنرل ہسپتال میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد یکم جنوری سے ایڈمن بلاک میں صبح 10 سے 11 بجے ہوگا جس میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر شہریوں و ملازمین کے مسائل خود سنیں گے جبکہ شہری تحریری صورت میں شکایات پیش کریں گے ،شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر ضرور لکھا ہونا چاہیے ۔پرنسپل نے ڈاکٹر یحیٰی سلطان کو کھلی کچہری کا کو آرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔