2024 کے دوران پولیس ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ روپے خرچ : آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان نے کہا پولیس فورس کی ویلفیئر پر 2024 کے دوران 2 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔۔۔
پنجاب پولیس نے روزانہ 1 کروڑ روپے افسروں، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر پر خرچ کئے ۔پیر کو جاری بیان میں آئی جی نے کہا 2024 کو پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 78 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 19 لاکھ روپے دئیے گئے۔