سیالکوٹ رنگ روڈ بارے اجلاس
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت سیالکوٹ رنگ روڈ سے متعلق اجلاس ہوا۔۔۔
ایم پی اے فیصل اکرم، چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی، نیسپاک عہدیداران، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ نے شرکت کی۔نیسپاک نے سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف آپشنز اور سروے رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں رنگ روڈ سے مستفید ہونے والے ہسپتالوں، فیکٹریوں، سکول، ائیرپورٹ، ڈرائی پورٹ اور دیگر زونز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔