پچھلے سال صرف 11فیصد مقدمات زیر تفتیش:ڈی آئی جی کا دعویٰ
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق رواں سال انویسٹی گیشن پولیس نے 89فیصد مقدمات کو یکسو کیا ،صرف 11فیصد مقدمات زیر تفتیش ہیں جنہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ 3598ملزموں کو گرفتار کر کے 1 ارب، 4 کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی و سامان برآمدکیا گیا۔