سیکرٹری ایجوکیشن کی زیر صدارت سکولز مالکان کا اجلاس
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق تعلیمی اداروں کی جانب سے بسوں کی سہولت فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سکول مالکان کی جانب سے بعض امور پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا محکمہ تعلیم ہائیکورٹ کے احکامات کا پابند ہے اور ان احکامات کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا،نجی سکولز کو ہر صورت طلبا کو بسوں کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی جبکہ بسوں کی فٹنس پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سیکرٹری تعلیم نے مالکان کو ہدایت کی کہ عدالت کے احکامات کو ہر صورت فالو کیا جائے۔