سپرنٹنڈنٹ جیل کو وکالت نامہ پر دستخط کر انے کا حکم

سپرنٹنڈنٹ جیل کو وکالت نامہ  پر دستخط کر انے کا حکم

لاہور(کورٹ پورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ کی جیل سے وکالت نامے پر دستخط کر انے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامہ دستخط کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے والد جیند ریاض کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ارزم جنید کو 25 دسمبر کو سزا سنائی گئی اور 27 دسمبر کو کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا۔ سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لئے جیل سے وکالت نامے پر دستخط نہیں کرنے دئیے جارہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں