لاہور بورڈ : انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے داخلہ شیڈول جاری

لاہور بورڈ : انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے داخلہ شیڈول جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے لئے داخلہ شیڈول جاری کر دیا ۔ بورڈ حکام کے مطابق امیدوار 24 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے۔

اگر امیدوار دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانا چاہیں تو وہ 25 جنوری سے 3 فروری تک داخلہ جمع کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 4 فروری سے 12 فروری تک آن لائن جمع ہوگا۔بورڈ حکام نے واضح کیا کہ 12 فروری کے بعد کسی بھی طالب علم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا، اس لئے امیدواروں کو مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں