دستک ایپ کا دائرہ کار 40اضلاع تک وسیع ،قرارداد اسمبلی میں جمع

دستک ایپ کا دائرہ کار 40اضلاع  تک وسیع ،قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور (سپیشل رپورٹر)دستک ایپ کا دائرہ کار 40اضلاع تک وسیع کرنے کے فیصلے کو سراہنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کر ائی گئی جس کے متن میں کہا گیا دستک ایپ کے ذریعے لاکھوں افراد گھر بیٹھے برتھ سرٹیفکیٹ،ڈومیسائل،ایف آئی آر کاپی سمیت درجنوں سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں