ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجدگلزار مدینہ میں کھلی کچہری

  ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجدگلزار مدینہ میں کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجدگلزار مدینہ کلب روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ،انچارج شکایت سیل اوردیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او عبداﷲاحمد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ عبداللہ احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد ؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ۔شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں