سرکاری وکیل سے بیرون ملک علاج کے قوانین پر جواب طلب

سرکاری وکیل سے بیرون ملک علاج کے قوانین پر جواب طلب

لاہور(کورٹ پورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بینک ملازم کی بیٹی کا علاج بیرون ملک کروانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے بیرون ملک علاج کے قوانین پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے توفیق الرحمٰن کی درخواست پر سماعت کی۔ موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار حکومت کی زیر نگرانی چلنے والے بینک میں بطور منیجرفرائض سر انجام دے رہا ہے ۔بیٹی دل کے ایک عارضے میں مبتلا ہے جس کے علاج کی سہولت پاکستان میں موجود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں