اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے داخلوں کا شیڈول

اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار  کے داخلوں کا شیڈول

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2025 کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ تمام کلاسز کیلئے داخلے یکم جنوری سے ہونگے۔

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام داخلے ایک ساتھ شروع ہوں گے ،شیڈول میں تبدیلی طلبا کی سہولیات کے پیش نظر کی گئی۔ میٹرک ،ایف اے ،بی اے بی ایڈ 10 فروری جبکہ ایم فل، پی ایچ ڈی ،بی ایس فیس ٹو فیس 17 فروری تک داخلے ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں