انٹرنشپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ریسکیو ٹریننگ مکمل

انٹرنشپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ریسکیو ٹریننگ مکمل

قصور(نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 آفس میں ٹریننگ مکمل ہونے پر تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر نیئر عالم خان، ایمرجنسی آفیسر عدیل اسلم اور دیگر ریسکیو افسر بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ٹرینی والنٹیئرز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ مکمل کرنیوالے 20 والنٹیئرزسے حلف لیا ، اس موقع پر بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے اور انہیں عملی میدان میں مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے ،جس کے تحت نوجوانوں کو 6ماہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے اور انہیں 25ہزا ر روپے ماہانہ دیئے جائینگے ، انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کو تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل تربیت دی گئی، جس میں فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے کے طریقے اور ہنگامی صورتحال میں فیصلہ سازی شامل ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس انٹرن شپ کو ایک نادر موقع سمجھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنائیں،اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار رہنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں