موسیٰ پاک ٹرین کا پتوکی میں 2 منٹ کا سٹاپ بحال

موسیٰ پاک ٹرین کا پتوکی  میں 2 منٹ کا سٹاپ بحال

پتوکی (تحصیل رپورٹر) ملتان جانے والی موسیٰ پاک ٹرین کا پتوکی میں 2 منٹ کا سٹاپ بحال ہوگیا، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔۔۔

 انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے رکن سید علی مرتضیٰ گیلانی نے ریلوے کے اعلیٰ حکام کو پتوکی میں موسیٰ پاک کے سٹاپ کی بحالی کی درخواست دی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے 2منٹ کا سٹاپ بحال کر دیا گیا،جس پر شہریوں، سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے انجمن تحفظ حقوق شہریاں کی کاوشوں اور ریلوے کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں