ریل گاڑیاں 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار،فیملیز خوار

ریل گاڑیاں 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار،فیملیز خوار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول مزید متاثر ہوگیا ۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔

 خیبر میل ایکسپریس 9 گھنٹے 45 منٹ، ملت 9 گھنٹے 40 منٹ، شالیمار 8 گھنٹے 40 منٹ، تیز گام 6 گھنٹے 50 منٹ، قراقرم 6 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن 5 گھنٹے 45 منٹ ،پاک بزنس 4 گھنٹے 50 منٹ، عوام 4 گھنٹے 30 منٹ ،رحمان بابا 4 گھنٹے 20 منٹ، کراچی 3 گھنٹے 10 منٹ، پاکستان 2 گھنٹے 15 منٹ، سرسید 2 گھنٹے ، فرید 1 گھنٹہ 50 منٹ، علامہ اقبال 1 گھنٹہ 45 منٹ اور جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں اور فیملیز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کی آمدو روانگی کے حوالے سے قبل از وقت آگاہ نہیں کرتی، صبح سے بچوں کے ساتھ ریلوے سٹیشن کے باہر ٹرین کا انتظار کرتے رہتے ہیں، ریلوے سٹیشن پر کوئی سہولت دکھائی نہیں دیتی،فیملی کے ساتھ شدید سردی میں خوار ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں