پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت شہروں کی ماسٹر پلاننگ

پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت شہروں کی ماسٹر پلاننگ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کے 16 شہروں میں میونسپل خدمات کی فراہمی کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پراجیکٹ کے لئے 51 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔

وہ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پی ایم ڈی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ پنجاب سٹیز پروگرام (پی سی پی) کے تحت حافظ آباد، جہلم، ڈسکہ، کامونکے ، وہاڑی، مریدکے ، وزیرآباد، گوجرہ، بہاولنگر، کوٹ ادو، خانیوال کی ماسٹر پلاننگ کرلی گئی ،بورے والا، اوکاڑہ، کمالیہ اور جھنگ بھی اسی پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ وزیر بلدیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی سی پی سال رواں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا میونسپل افسروں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو درخواست کردی ،بھرتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں