جعلی نمبر پلیٹس ،ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن

جعلی نمبر پلیٹس ،ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پنجاب بھر میں جعلی نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں چوتھے روز بھی جاری رکھیں۔

گزشتہ روز 35مقامات پر لگائے گئے ناکوں میں 16555 گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں سے 434گاڑیاں غیر رجسٹرڈ تھیں ،2079 گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کے نادہندہ نکلے ۔ ترجمان کے مطابق ٹوکن ٹیکس نادہندگان کا واجب الادا ٹیکس 2 کروڑ،43 لاکھ, 44ہزار 528 روپے ،فیلڈ آپریشن میں 1 کروڑ ،44 لاکھ 35 ہزار روپے کے ٹوکن ٹیکس موقع پروصول کر لئے گئے ۔ناکوں پر 858 گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تلف کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں