کنٹریکٹر ز بلز سافٹ ویئر پہلے مرحلے میں ہی خراب
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر لاہور کی دو لاکھ سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن اور لاہور کے نواحی علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔
وزیاعلیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کرپشن اور بے قاعدگیوں کو روکنے کیلئے پالیسی بنائی گئی ۔ پروگرام میں کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں کیلئے پورٹل کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن یہ فیصلہ پہلے مرحلے میں ناکام ہونے لگا۔ کنٹریکٹرز کے بلز کے لئے بننے والا سافٹ ویئر پہلے مرحلے میں ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہے ،پورٹل پر بل اپ لوڈ کرنے کے لئے کنٹریکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ،بلوں کو چیک کرنے کیلئے افسروں کی بھی پورٹل تک رسائی مشکل ہوگئی۔کنٹریکٹرز نے پورٹل میں تکنیکی خرابیوں سے متعلق ضلعی حکومت اور واسا کو آگاہ کر دیا۔ترقیاتی کاموں کے کنٹریکٹرز ذاتی حیثیت میں فائلیں لیکر دفاتر کے چکر لگانے لگے ۔ سافٹ ویئر پر بلز اپ لوڈ کرنے کے بعد پندرہ دنوں میں انہیں کلیئر کیا جانا تھا۔