پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ریونیو بارے کورس کا آغاز
لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ریونیو کاغذات اور ان کا عدالتی تجزیہ کے موضوع پر جاری تربیتی کورسزکے سلسلہ میں ایک اور 6 روزہ کورس کا آغاز کر دیا گیا۔
افتتاحی سیشن میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس(ر) سردار احمد نعیم نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر اکیڈمی کے ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن حفیظ اللہ خان ، ڈائریکٹر پروگرامز منصور احمد خان، ڈائریکٹر ریسرچ بشریٰ زمان بھی موجود تھیں۔