ایجوکیشن افسروں کو الائونس دلانے کے نام پر 2 کروڑ کا مبینہ سکینڈل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن میں 2 کروڑ کے الاؤنسز کا مبینہ سکینڈل سامنے آگیا۔اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو الاؤنس دلانے کے نام پر پیسے اکٹھے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے اے ای اوز کو خصوصی الاؤنس دلوانے کے لئے 2کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے سامنے آنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے دو اے ای اوز کو سرنڈر کردیا ۔ اے ای اوز نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے الاؤنس کے لئے سمری منظور کر انے کی یقین دہانی کر ائی ۔ ڈسپیرٹی الاؤنس کی مد میں اے ای اوز کو الاؤنس دلوانے کی یقین دہانی کر ائی گئی تھی ۔ہر اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر10سے پندرہ ہزار روپے کی رشوت جمع کی گئی۔دو میں سے ایک اے ای او ملک سے فرار ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے الاؤنس سکینڈل کی سمری پاس کر انے کے لئے سکول ایجوکیشن کے افسروں نے بھی حامی بھری تھی۔