چکن 7 روپے سستا، انڈوں کی قیمت 31 روپے کم
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے کی کمی ہوگئی، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 588 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ روز گوشت 595 روپے کلو تھا۔ زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے کلو مقرر کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 31 روپے کی بڑی کمی ہوئی ، انڈے 270 روپے درجن سے 239 روپے کی سطح پر آ گئے۔