سی او ایم سی ایل اور اے سی سٹی کا انارکلی بازار کا دورہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور اے سی سٹی نے انارکلی بازار کا دورہ کیا،ڈپٹی سی او ایم سی ایل اور ایم او آر سے مشاورت کی اور منفرد ڈیزائن کی منظوری دی۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈیفنس موڑ کا دورہ کیا اور ٹریفک کے مسائل پر ٹیپا، سی بی ڈی اور نیسپاک حکام سے مشاورت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن نے ملتان روڈ، شیر شاہ روڈ اور رائیونڈ روڈ پر کارروائی کے دوران4ٹرک سامان تجاوزات ضبط کیا ۔ خواجہ محمد عمیر محمود نے اعظم گارڈن میں ہفتہ بازار کے تنازع کے حل کے لئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے نولکھا بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ ریڑھیاں ضبط کرلیں۔