ڈپٹی کمشنر کا تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں میں صفائی اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی نے جیا بگا روڈ، سوئے آصل، رائیونڈ بائی پاس اور بستی امین پورہ میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے صفائی اقدامات پر بریفنگ دی۔