یوم پاکستان ملکی تاریخ کا سنہری دن اور یادداشت:وزیر صحت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن اور یادداشت ہے ،تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔۔۔
ہم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،قرار داد پاکستان کی طرح ملکی ترقی کیلئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے ، قائد میاں محمد نواز شریف نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت اور بے روزگاری کے خلاف قرارداد منظور کرنی ہے ، ہمیں ذاتی مفادات کی سیاست سے نکل کر ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری ہے ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ،لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں ،سرکاری ہسپتالوں کے حالات میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔