ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،173املاک سربمہر

 ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،173املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹا¶ن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے ۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے 173املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے گلبر گ، فیصل ٹا¶ن، قائداعظم ٹاؤن، وحد ت روڈ، سبزہ زار،شادباغ، شادمان، گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹاؤن39املاک، قائداعظم ٹاؤن میں 56املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر شاد باغ،شادمان، گلشن راوی میں 51املاک سربمہر کر دیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 27املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیکری، کیفے ، ریستوران، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹا¶ن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹا¶ن پلانرٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں