12 لاکھ رجسٹرڈ مزدوروں کیلئے راشن سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(عاطف پرویز سے)پنجاب کے 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کیلئے راشن سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ورکرز کو 40 ارب مالیت کے راشن ووچرز دئیے جائیں گے۔
اشیا ضروریہ پر ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ورکرز کو سہولت دی جائے گی۔ 20 ارب حکومت پنجاب، 10 ،10 ارب سوشل سکیورٹی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف دے گا۔پیسی کی جانب سے ورکرز کو نجی بینک کا کارڈ دیا جائے گا۔بینک کے کارڈ پر ورکرز کو مخصوص آؤٹ لیٹس سے سبسٹڈائزڈ راشن ملے گا، یکم مئی کو منصوبہ لانچ کیا جائے گا۔منصوبے کا نام سی ایم مزدور کارڈ تجویز کیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ ورکرز کے بینکوں میں اکاؤنٹ کھولے جائیں گے ،کم سے کم تنخواہ پر عملدرآمد سمیت ورکرز کے ڈیٹا کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کیلئے بینک کو 30 ملین سے زیادہ کی رقم دی جائیگی۔