پولیو مہم ، تیسرے روز 4 لاکھ 17 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجعین وسطرو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن خان، ڈی ڈی ایچ اوز اور یو سی ایم اوز شریک ہوئے ۔اجلاس میں سی او ہیلتھ نے پولیو مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا مہم کے تیسرے روز 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اس مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔